مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے مزید 3کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر میں 2نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران، ایک کو گاڑی کی ٹکر مار کر شہید کیاگیا

               
October 14, 2020 · اہم خبریں, قومی
سرچ آپریشن کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔فائل فوٹو

سرچ آپریشن کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔فائل فوٹو

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمری میں قابض درندہ صفت بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق قابض بھارتی افواج نے دو نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا ہے۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ وادی چنار کے شہر سری نگر میں گاڑی کی ٹکر مار کر بھی ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔