پٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان
اوگرا نے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی، حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا
عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلیے سیلز ٹیکس میں ایڈ جسٹمنٹ کی گئی ہے، وزارت خزانہ
پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پیٹرولیم لیوی میں کمی کے ذریعے کی جائے گی۔