اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ازخودنوٹس پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ اقلیتوں کیلیے حکومتی کمیشن کی تشکیل پر برہم ہوگئی،چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت پہلے ایک کمیشن بنا چکی ہے،حکومت نے نیا کمیشن کیسے بنا دیا؟حکومت جتنے مرضی کمیشن بنائے مگرعدالتی کمیشن کو نہیں چھیڑ سکتی ۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ اس معاملے پر مجھے بھی ابہام ہے،چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ نیا کمیشن کس کے ماتحت ہے؟۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ کمیشن وزارت مذہبی امورکے،چیف جسٹس نے کہاکہ ابھی سیکریٹری مذہبی امورکو بلا کر معلوم کرلیتے ہیں کمیشن کیسے بنا،عدالت نے نئے کمیشن کی تشکیل پر سیکریٹری مذہبی امورکو فوری طلب کرلیا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ وقفے کے بعد سیکریٹری مذہبی امورعدالت میں موجود ہوں۔