نیب نے 8 ارب روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس میں آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے منسلک 8 ارب روپے کے مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹس گرفتاری جاری کردیے ۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیے۔ نیب کا موقف ہے کہ آصف زرداری اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں مطلوب ہیں، سابق صدر نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ذریعے ذاتی گھر خریدا، نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سابق صدر کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں عدالت عالیہ کا دو رکنی بنچ آج 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے۔