جب تک ہیلتھ رسک الاونس نہیں دیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا۔فائل فوٹو
جب تک ہیلتھ رسک الاونس نہیں دیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا۔فائل فوٹو

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈی چوک پر دھرنا جاری

حکومت سے مذاکرات کے بعد رات گئے کلرک ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کردیا تھا تاہم لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈی چوک پر دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔

نجی تی وی کے مطابق ملک بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرزاور سرکاری ملازمین کی تنظیم کلرک ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز اپنے اپنے مطالبات کے حق میں اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دیا گیا تھا۔

حکومت سے مذاکرات کے بعد رات گئے کلرک ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کر دیا تھا تاہم وزیرمملکت علی محمد خان سے مزاکرات کی ناکامی کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرزکا دھرنا بدستور جاری ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات جائز ہیں اوران کی منظوری تک وہ دھرنا ختم نہیں کریں گی۔

دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے جس کے تحت چائنہ چوک جناح ایونیوسے ایکسپریس چوک جناح ایونیو تک دونوں طرف کی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے اس کے لیے شہری متبادل کے طور پر ناظم الدین روڈ اور سیونتھ ایونیو مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

اس کے علاوہ ڈھوکری چوک سے کانسٹی ٹیوشن ایونیو یا سیونتھ ایونیو مارگلہ روڈ براستہ سیکریٹریٹ چوک آنے جانے کے لیے استعمال کریں۔