سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس عمران نیازی کے غیر قانونی احکامات کو ماننے سے انکار کردے۔
Police must NOT comply with Imran Niazi’s unlawful orders to arrest PMLN/PDM’s workers, raid their homes or hinder their travel to Gujranwala
پولیس PMLN اور PDM کے کارکنوں کو پکڑنے، روکنے یا ہراساں کرنے کے عمران نیازی کے غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات ماننے سے انکار کرے
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 14, 2020
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کے کارکنان کو روکنے ، ہراساں کرنے یا پکڑنے کے عمران نیازی کے غیر قانونی اورغیرآئینی احکامات کو ماننے سے انکار کرے۔