وفاقی حکومت عدالت کی جانب سے قائم کمیشن سے تعاون نہیں کررہی۔فائل فوٹو
وفاقی حکومت عدالت کی جانب سے قائم کمیشن سے تعاون نہیں کررہی۔فائل فوٹو

وزارت مذہبی امورنے ایک روپے کا کام نہیں کیا۔رمیش کمار

سپریم کورٹ میں اقلیتی کمیشن کی تشکیل پر کیس کی وقفے کے بعد سماعت پی ٹی آئی رکن اسمبلی رمیش کمار اپنی ہی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے، رمیش کمار نے کہاکہ وفاقی حکومت عدالت کی جانب سے قائم کمیشن سے تعاون نہیں کررہی ،وفاقی حکومت کاحصہ ہوں لیکن وزارت مذہبی امور نے ایک روپے کا کام نہیں کیا،اقلیتی کونسل کیلیے بل وزیر مذہبی امورکو دیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا، وفاق نے کمیشن بنایاجس کے بعد صوبوں نے بھی الگ کمیشن بنا دیے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں اقلیتی کمیشن کی تشکیل پرکیس کی وقفے کے بعد سماعت ہوئی،جوائنٹ سیکریٹری وزارت مذہبی امورسپریم کورٹ میں پیش ہو گئے،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ سیکریٹری مذہبی امورکہاں ہیں،جوائنٹ سیکریٹری ارشد فرید نے کہاکہ سیکریٹری صاحب اسلام آباد میں نہیں اس لیے پیش نہیں ہوئے۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی رمیش کمار اپنی ہی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے، رمیش کمارنے کہا کہ وفاقی حکومت عدالت کی جانب سے قائم کمیشن سے تعاون نہیں کررہی ،وفاقی حکومت کاحصہ ہوں لیکن وزارت مذہبی امورنے ایک روپے کا کام نہیں کیا،اقلیتی کونسل کیلیے بل وزیر مذہبی امورکو دیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا، وفاق نے کمیشن بنایاجس کے بعد صوبوں نے بھی الگ کمیشن بنا دیے ۔