پشاور ہائیکورٹ نے اثاثہ جات انکوائری میں کیپٹن صفدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے 4 نومبر تک ضمانت دے دی اور نیب کو 4 نومبر تک کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتارنہ کرنے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر)صفدرکی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیپٹن (ر)صفدرکی درخواست منطورکرتے ہوئے 4 نومبرتک ضمانت دیدی اورنیب کو 4 نومبر تک گرفتاری سے روک دیا۔
واضح رہے کہ نیب خیبرپختونخوا نے 18 اکتوبر کو کیپٹن (ر)صفدرکو گرفتارکرنا تھا۔