پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس۔ نوازشریف کو ایک ماہ کی پھر مہلت

نواز شریف کواشتہاری قراردینے سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت پیش کردی گئی۔

               
October 15, 2020 · قومی
احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔فائل فوٹو

احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔فائل فوٹو

احتساب عدالت لاہور نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کو پیش ہونے کیلیے ایک ماہ کی پھر مہلت دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں نوازشریف ودیگر کےخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی،نواز شریف کواشتہاری قراردینے سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت پیش کردی گئی۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ملزم نوازشریف کی لندن رہائشگاہ پر9 اکتوبرکواشتہاروصول کرائے گئے،نواز شریف کی رہائشگاہ پر اشتہاروصول کرنے سے انکارکیاگیا۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ نوازشریف کی ماڈل ٹائون اوررائیونڈ رہائشگاہوں پر بھی اشتہارات چسپاںکردیئے گئے ،عدالت نے نوازشریف کو پیش ہونے کیلیے ایک ماہ کی پھر مہلت دیدی اورمزید سماعت 10نومبرتک ملتوی کردی۔