وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار چھوڑ دے گا لیکن اپوزیشن کو نہیں چھوڑے گا،انہیں جیلوں ٹھونس کر رہے گا۔
بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ31 دسمبر سے پہلے جھاڑو پھرے گی،کوئی کہہ رہاہے ہم دسمبر میں جا رہے ہیں اور کوئی کہہ رہا ہے جنوری میں،ہم کہیں نہیں جارہے ،ہم پکے 5سال کیلیے آئے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہاپوزیشن کو جلسے کی اجازت مل گئی ہے اب شور شرابا نہیں چاہیے،8سے15آدمی دسمبر سے پہلے آپ کا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف بات کرنے پر زبان گدی سے کھینچ لی جائے گی،میں عمران خان کومارچ میں سینیٹ کے ٹکٹ بانٹتا دیکھ رہا ہوں
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کو معلوم ہے جیل کب جانا ہے ،اسپتال کب اور گھر کب جائیں گے،پہلے نواز شریف بے نظیر کو سیکیورٹی رسک کہتے تھے اب وہ خود سیکیورٹی رسک ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کرپٹ عناصر کیخلاف جہاد کر رہا ہے، شاہد خاقان عباسی کے چہرے پر نورآگیا ہے، جن کے چہرے پر نورآ گیا ہے وہ جیل جائیں گے،بلاول کل لاہورآئے شوق سے آئے ،وہ سندھ سے حکومت ختم نہیں کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ریل کے کرائے کم نہیں ہوسکتے ،8ماہ سے سروس بند رہی،کراچی سرکلر ریلوے کیلیے 60میں سے 40بوگیاں تیار ہیں۔