قومی احتساب بیورو (نیب) کو 12 پلاٹس کی تحقیقات میں شہباز شریف کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔
احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف نیب نے 12 پلاٹس کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس فائل کردیا گیا۔
ریفرنس میں نیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہو چکا ہے، شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گئے تھے وہ تلاش نہیں کیے جا سکتے۔
ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے جبکہ تحقیقات میں نامزد عطااللہ اور میاں رضا وفات پا چکے ہیں۔ایل ڈی نے 1978 میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلیے حاصل کی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اس وقت منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی حراست میں ہیں جہاں ان سے نیب کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔