آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت مخالف تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکریٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہ مہنگائی حکومت کی غفلت اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بڑھی اور مہنگائی بڑھانے والے مافیاز حکومت کی بغل میں بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے مایوس ہوکر اپوزیشن کی چھتری تلے پناہ مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں، حکومت معیشت اور معاش کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، حکومت کو ہٹانے کی ہر تحریک کا حصہ بننا پاکستان کی عظیم خدمت ہوگی۔
انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری نعیم میر نے مہنگائی کے خلاف ٹائیگر فورس کے استعمال کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شیرو اور ٹائیگر فورس غیر قانونی اورغیر آئینی ہے۔