مسلم لیگ ن راناثنا اللہ نے کہا کہ کل کے جلسے سے نواز شریف خطاب کریں گے اوران کے کہے گئے ایک ایک لفظ پرمسلم لیگ ن کے کارکن عمل کریں گے۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک اور قوم کے لیے نقصان دہ ہے،آر ٹی اےسسٹم فیل ہوا،نتیجہ میں آنےوالی حکومت نمایندہ نہیں،جوڑتوڑکیا گیا، لوگوں سےزبردستی پارٹی چھڑوائی گئی،2018کےانتخابات میں دھاندلی کی گئی۔
راناثنا اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کل کا جلسہ موجودہ حکومت کےخلاف ریفرنڈم ہوگا،میڈیا سے درخواست ہے کل شام کواسٹیڈیم بھراہےیانہیں، شبلی فرازکوبتادیجئےگا۔
راناثنا اللہ نے کہاکہ عوام کےفیصلے کوتسلیم کیاجائے،ہمارا مقصدصاف شفاف الیکشن ہے،جلسےکی سیکیورٹی حکومت کی ذمے داری ہے۔
راناثنا اللہ نے کہاکہ حکومت نےکل ہوش کےناخن لیےہیں،حکومت جلسے کی اجازت نہ بھی دےتوسیکیورٹی حکومت کی ذمے داری ہے،اگر لوگوں کوآنےسےروکاگیاتوآپ لوگوں کوتشددکی طرف لےکرجائیں گے۔
راناثنا اللہ نے کہا کہ اسٹیڈیم کی دیواریں توڑی گئیں،لیکن کوئی پرچہ نہیں کاٹاگیا،راناثنا اللہ2014میں بعض اضلاع میں حکومت سےجلسہ کی اجازت بھی نہیں لی گئی۔
راناثنا اللہ نے کہا کہ رات گئےہمارے لوگوں کوبلایاگیا،صبح 5بجے جلسےکی اجازت دی،جی ٹی روڈپرجلسے کاپریشرگیا تو حکومت کوہوش آیا۔
راناثنا اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نےفیصلہ کیاتھاکہ اگراجازت نہیں ملتی توجلسہ جی ٹی روڈپرہوتا،حکومت کی جانب سے10روزسےمختلف بہانوں سےجلسہ کونقصان پہنچانےکی کوشش کی جارہی تھی۔