وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا پارلیمانی پارٹی اجلاس کل 3 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا ہے جب اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا پہلا جلسہ کل پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں ہونے جارہا ہے۔
وزیراعظم نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گزشتہ روز کہا تھا کہ حزب اختلاف کے رہنما اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن رہنما جو چاہیں مرضی کرلیں، انہیں این آر او نہیں ملے گا۔
دوسری جانب وزیراطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کو چیلنج کیا ہے کہ وہ کل گوجرانوالہ میں جناح اسٹیڈیم کو بھر کے دکھائیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت دی ہے۔ احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوی حق ہے لیکن سڑک یا لوگوں کے گزرنے کی جگہ پر جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی قیادت سے کہا گیا ہے کہ وہ جلسے کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔
خیال رہے کہ گوجرانوالہ کی ضلعی اانتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد پی ڈی ایم نے جناح اسٹیڈیم میں تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جناح اسٹیڈیم 6 ایکڑ پر محیط ہے اور اس میں 35 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔ اسٹیڈیم میں لائٹس اور ساؤنڈ سسٹم نصب کیے جا رہے ہیں۔