ٹک ٹاک پر پابندی کے پیچھے پی ٹی اے کا اپنا کوئی ایجنڈا ہے،فائل فوٹو
ٹک ٹاک پر پابندی کے پیچھے پی ٹی اے کا اپنا کوئی ایجنڈا ہے،فائل فوٹو

ٹک ٹاک پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کے لیے سینئر افسر مقرر کرے، بتایا جائے کیوں نہ ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کا پی ٹی اے کا فیصلہ معطل کر دیا جائے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی پر کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل نے جو سوالات اٹھائے توجہ طلب ہیں، درخواست سماعت کے لیے منظور کی جاتی ہے۔