ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکارکیا گیا۔فائل فوٹو
ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکارکیا گیا۔فائل فوٹو

میرپورخاص میں ڈاکٹر ماہا شاہ کی قبر کشائی

میرپورخاص میں ڈاکٹر ماہا شاہ کی قبر کشائی کی گئی اور گروڑ شریف قبرستان میں 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے میت سے نمونے لیے۔
میرپورخاص کے گاؤں گروڑ شریف میں ڈاکٹر ماہا شاہ کی میت کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ فرانزک رپورٹ 10 سے 15 روز میں آنے کا امکان ہے۔
پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نے گاؤں گروڑ شریف کے قبرستان پہنچ کر ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کے بعد میت سے نمونے لیے، جوڈیشل مجسٹریٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
میڈیکل بورڈ میں دو لیڈی ڈاکٹرز کے علاوہ لمس جامشورو کے فارنزک اور پیتھالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسرز بھی شامل تھے۔
میڈیکل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد علی قریشی کے مطابق اجزاء کراچی کیمیکل لیبارٹری روانہ کئے جائیں گے۔
ڈاکٹر ماہا کے والد کی درخواست پر عدالت نے قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کی اجازت دی تھی۔ فرانزک رپورٹ 10 سے 15 روز میں آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہا نے دو ماہ قبل کراچی میں مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کی تھی۔