ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت پانچ سو روپے کم ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی قدر ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت 429 روپے کم ہوکر 99 ہزار 108 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 4 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 896 ڈالر فی اونس ہے۔