این آر او کی ضرورت عمران خان کو ہے کسی اور کو نہیں ، مریم نواز
این آر او کی ضرورت عمران خان کو ہے کسی اور کو نہیں ، مریم نواز

"اتنا ڈر؟ وہ بھی ایک نہتی لڑکی سے؟”

اپوزیشن جماعتوں کا گوجرانوالہ میں حکومت کیخلاف دنگل آج ہونے جارہاہے اور حکومتی اعلانات کےباوجود مختلف مقامات پر رکاوٹیں اور مشکلات پیدا کیے جانے کی اطلاعات ہیں، ایسے میں مریم نواز نے ٹوئٹرپر لکھا کہ "اتنا ڈر؟ وہ بھی ایک نہتی لڑکی سے؟”

مریم نواز نے ساتھ ہی مختلف ٹی وی اسکرینز کی تصاویر بھی شیئرکیں جن میں بتایا گیا ہے کہ جناح اسٹیڈیم کی طرف پیدل جانیوالے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سیٹلائیٹ ٹائون کی طرف سے آنیوالی سڑکوں پرمزید کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔

گل روڈ ، منیر چوک ، سیالکوٹ روڈ اورگوندنوالہ پھاٹک پر بھی کنٹینرز لگ چکے ہیں، راستے خاردار تار لگاکربھی بند کیے گئے ہیں۔تصاویر میں کنٹینرز بھی واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔