اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔فائل فوٹو
اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔فائل فوٹو

مریم نوازکی روانگی اوراستقبالیہ پوائنٹس کا شیڈول جاری

ن لیگ کی جانب سے پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کیلیے مریم نوازکی روانگی اوراستقبالیہ پوائنٹس کے ساتھ ساتھ آمد کا وقت طے کرتے ہوئے شیڈول جاری کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف دوپہر دو بجے جاتی امراسے قافلے کے ہمراہ روانہ ہوں گی جس کے بعد وہ اڑھائی بجے گلشن روای پہنچیں گے اور پھراس کے بعد دوپہر تین بجے شاہدرہ اور ساڑھے تین بجے کالا شاہ کاکو پران کا استقبال کیا جائے گا۔

مریم نواز کے استقبال کی ذمے داری متعلقہ حلقوں کے کامیاب ن لیگی امیدواروں نے سنبھال لی ہیں، تمام استقبالیہ پوائنٹس پرمریم نوازکا قافلہ بڑھتا چلا جائے گا اوراس کے بعد وہ گوجرانوالہ جلسے میں شرکت کیلیے پہنچیں گی۔