حکومت کے خاتمے کی شروعات ہو چکی۔ مریم نواز

پولیس اور انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ہمارے راستے میں نہ آئیں۔کارکنوں سے خطاب

               
October 16, 2020 · اہم خبریں, قومی
اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔فائل فوٹو

اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ آج کے جلسے سے حکومت کے خاتمے کی شروعات ہو چکی، سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کردم لیں گے۔

مریم نوازنے جاتی امرا سے روانگی کے موقع پرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیس کروڑ عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں،پولیس اور انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ہمارے راستے میں نہ آئیں۔
 مریم نواز نے کہاکہ ووٹ کی عزت کے لیے نکلے ہیں مائیں بہنیں آئیں اور اس قافلے میں شامل ہوں،گوجرانوالہ عوام سے امید کرتی ہوں کہ وہ آج باہر نکلیں گے۔