پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں اسلام آبادتک پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،حکومت پہلے ہی گھرچلی جائے گی۔
لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہاگر ہمارے جمہوری رویوں کو نہ مانا گیا تو پھر ہم مجبوراًانتہائی قدم کا سوچ سکتے ہیں،یہ برادشت نہیں کرینگےکہ کٹھ پتلی حکومت کےذریعے جعلی جمہوریت چلائی جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پارلیمان کوعزت دینا چاہتے ہیں حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے،حکومت مستعفی ہوتی ہےتواپوزیشن کوقومی حکومت بناناہوگی،شفاف انتخابات کراناہونگے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے ہے ،آپ کو عوام کا سمندر جواب دے گا کہ اس نالائق نے پوری قوم کا جینا حرام کردیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمیشہ یہ جدوجہد رہی کہ ملک میں شفاف الیکشن ہوں،ہرادارہ اپنی حدود میں کام کرے،پاکستان میں جمہوریت ہوگی، پاکستان کی عوام غلام نہیں خود مختار ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمارے کارکنان نکلے ہیں،آپ عوام کی ناراضگی، جذبات، بھوک افلاس کو قید نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے روٹ پر بینرز، فلیگز اور پینا فلیکس ٹائیگر فورس کے ذریعے پولیس نے ہٹائے ،آپ کو لالہ موسیٰ سے گوجرانوالہ کی جانب عوام کا جوش و خروش نظرآئے گا،کارکنوں پر پولیس کے ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔