وہ پختونوں اور شہدا کی قدرکرتے ہیں۔اعجاز شاہ۔فائل فوٹو
وہ پختونوں اور شہدا کی قدرکرتے ہیں۔اعجاز شاہ۔فائل فوٹو

کنٹینر لوگوں کو نہیں، گاڑیاں روکنے کیلیے لگائے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ جسے جلسے میں جانا ہوگا کنٹینر اسے نہیں روک سکیں گے، یہ صرف گاڑیاں روکنے کیلئے لگائے گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں کوئی پکڑ دھکڑ نہیں، جب بھی اپوزیشن کا جلسہ ہوتا ہے تو اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس نے جانا ہوگا تو کنٹینر اسے نہیں روک سکے گا، کنٹینر صرف گاڑیاں روکنے کیلئے لگائے گئے، لوگوں کو روکنےکیلئے نہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے جلسے سے لطف اندوز ہورہی ہے، 11 پارٹیاں بمقابلہ ایک عمران خان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جو نمبر ڈائل کررہی ہے، وہ عوامی خدمت میں مصروف ہے لہٰذا مزید 3 سال انتظارکریں۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا گوجرانوالا میں آج یعنی جمعہ کو جلسہ ہے، ایسے میں صوبائی انتظامیہ نے پورے شہر میں کنٹینرز لگاکر جلسہ گاہ جانے والے راستے بند کردیے ہیں۔