خرم دستگیر راستوں کی بندش کے باعث موٹر سائیکل پر سیشن کورٹ پہنچے اور درخواست جمع کرائی
خرم دستگیر راستوں کی بندش کے باعث موٹر سائیکل پر سیشن کورٹ پہنچے اور درخواست جمع کرائی

بند راستے کھلوانے خرم دستگیر موٹر سائیکل پر سیشن کورٹ پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر بند راستے کھلوانے کیلئے موٹر سائیکل پر سیشن کورٹ گوجرانوالا پہنچ گئے ۔
خرم دستگیر راستوں کی بندش کے باعث موٹر سائیکل پر سیشن کورٹ پہنچے اور درخواست جمع کرائی۔
ن لیگ کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کنٹینر لگا کر کارکنوں کو روکا جا رہا ہے۔
خرم دستگیر نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے، درخواست سابق صدر بار مرزا نور زمان کی طرف سے دائر کی گئی، رٹ پٹیشن میں راستے کھولنے کی استدعا کی گئی ہے، راستے بند کرنا عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ن لیگ کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ راستوں سےرکاوٹیں نہ ہٹائیں تو توہین عدالت کا کیس کریں گے، عمران خان آپ کے جانے کا وقت آگیاہے۔