گلی کوچوں میں قائم مذبحہ خانوں اور مضر صحت پریشر گوشت کا خاتمہ کیا جائے گا، انچارج میٹ سیکشن وسیم احمدزئی
گلی کوچوں میں قائم مذبحہ خانوں اور مضر صحت پریشر گوشت کا خاتمہ کیا جائے گا، انچارج میٹ سیکشن وسیم احمدزئی

ایچ ایم سی لطیف آباد کی کارروائی، 8 من مضرصحت گوشت پکڑا گیا

حیدر آباد :حیدرآباد میونسپل کارپوریشن بلدیہ ایڈمنسٹریٹر صفدر علی بگیو کی ہدایت پر میٹ سیکشن لطیف آباد نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت پریشر لگاہوا 8 من گوشت کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ شہریوں کو اچھے اور معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہےاس حوالے سے انچارج وسیم احمد زئی میٹ سیکشن لطیف آباد کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے اعلی افسران کی خصوصی ہدایت پر گلی کوچوں میں قائم مذبحہ خانوں اور مضر صحت پریشر گوشت کا خاتمہ کیا جائے گا اور حیدرآباد کی عوام کو حفظان صحت اصولوں کے مطابق گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔