مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے شہر میں کینٹینرز لگا کر راستے بند کرنے کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی تھی
مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے شہر میں کینٹینرز لگا کر راستے بند کرنے کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی تھی

عدالت کاگوجرانوالہ جلسے کے شرکا کے راستے سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو غیر قانونی کینٹینرز مختلف راستوں سے ہٹانے کا حکم دیدیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود نے آر پی او، سی پی او، کمشنر اور ڈی سی کو کنٹینرز ہٹانے سے متعلق حکم جاری کردیا۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خرم دستگیر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں کینٹینرز لگا کر راستے بند کرنے کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔
دروخواست پر عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) اورضلعی انتظامیہ کے مابین طے پانے والے معاہدے کی پاسداری کی جائے۔