ماضی کی طرح آج بھی غیر جمہوری قوتوں سے لڑیں گے،بلاول بھٹو

انشا اللہ سلیکٹڈ کی حکومت ختم کرکے ہی دم لیں گے،وزیرآباد میں بلاول بھٹو کا کارکنوں سے خطاب

               
October 16, 2020 · اہم خبریں, قومی
استقبال کے لیے عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر موجود ہے

استقبال کے لیے عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر موجود ہے

وزیرآباد میں بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ سلیکٹڈ کی حکومت ختم کرکے ہی دم لیں گے۔
بلاول بھٹو نے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے آج تاریخ رقم کرنے نکلے ہیں ماضی کی طرح آج بھی غیر جمہوری قوتوں سے لڑیں گے۔
آج تمام اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔