مریم نواز گوجرانوالہ میں جلسہ گاہ پہنچ گئیں
مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر خان اور دیگر رہنمائوں نے مریم نواز کا استقبال کیا
اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔فائل فوٹو
رہنما (ن) لیگ مریم نوازکا قافلہ گوجرانوالہ میں جلسہ گاہ پہنچ گیا ہے۔ جلسہ گاہ پہنچنے پر مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر خان اور دیگر رہنمائوں نے مریم نواز کا استقبال کیا۔ مختلف شہروں سے آنے والے لیگی کارکن بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں، جلسہ گاہ روانگی سے قبل مریم نواز نے خطاب میں کہا کہ اللہ کا نام لے کر عوام کے لیے جدوجہد کرنے میدان میں نکلے ہیں، آج جمعہ کے مبارک دن پر 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لئے نکلے ہیں، سب کو دعوت دیتی ہوں کہ وہ باہر نکلیں اور اس ریلی میں شریک ہوں تاہم سرکاری و انتظامی ادارے اس قافلے کے راستے میں نہ آئیں۔