مریم نواز نے کہا ہے کہ کون کہتا تھا میرے خلاف گو عمران گو کا نعرہ لگا تو چلا جائوں گا۔ اب لاہور سے گوجرانوالہ تک نعرے لگ رہے ہیں گو نیازی گو! بتائو جائو گے یا ہم اٹھا کرپھینک دیں۔
پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ والے بتائیں کہ عمران خان کو این آر اودینا ہے کہ نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ میں کسی کے پاس نہ نواز شریف کا مقدمہ لے کر آئی ہوں نہ کسی اور کا میں اپ کے سامنے آپ کا مقدمہ لے کر آئی ہوں۔
مریم نے کہا کہ عمران خان تم جہاں جائو پناہ نہیں ملے گی۔
لیگی رہنما کا کہناتھا کہ وفاقی کابینہ کے ارکان نے ایک ہفتے سے لاہور میں ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ گوجرانوالہ میں آج تاجرون کا مقدمہ لے کر آئی ہوں۔ کیا آج کاروبار کو تالے نہیں لگے ہوئے۔ حکومت گوجرانوالہ والوں سے خوف زدہ تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ میں آپ کے پاس آج میڈیا کی زبان بندی کا مقدمہ لے کر آئی ہوں۔
مریم کا کہنا تھا کہ جو لوگ سچائی کے ساتھ چلتے تھے انہیں نوکریوں سے نکلوادیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ آپ کے منتخب نمائندے کو نکالے۔ آپ کے ووٹوںسے حکومت آنی اور جانی چاہیے۔ آپ کے منتخب نمائندے کو اقامے پر نکال دیا جاتا ہے میں اس کا مقدمہ آپ کے پاس لے کر آئی ہوں۔ ہمیں کہتے تھے سسلین مافیا اب پتا چلا مافیا کیا ہوتا ہے پہلے غائب کردو پھر قیمتیں بڑھا کر مارکیٹ میں لے آئو۔