جامشورو۔ایس ایس پی جامشورو محمد انور کھتران نے مستعدی اور فرض شناسی کا عملی مظاہرہ کرنے پر سپاہی کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نواز دیا۔پولیس کارکردگی چیک کرنے کےلئے رات گئے متعدد علاقوں کا دورہ۔جامشورو کے قریب ڈیوٹی کرنے والے اہلکار کو مکمل فرض شناسی سے فرائض انجام دینے پر اسکی حوصلہ افزائی اور کارکردگی سے خوش ہوکر موقع پر نقد انعام دیا اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا۔انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کریں اگر کسی بھی اہلکار یا افسر کو غفلت کا مرتکب پایا گیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا فرض عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کےلئے بھر پور کاروائیاں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے سرپرائز وزٹ کریں گے انہوں نے کہا کہ سزا وجزا کے عمل سے ادارہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائےگی.