ایف آئی اے نے دونوں افسران کو تحقیقات کے بعد مالی بدعنوانیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا،ذرائع
ایف آئی اے نے دونوں افسران کو تحقیقات کے بعد مالی بدعنوانیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا،ذرائع

سابق پی آئی اے سربراہ اعجاز ہارون اورڈائریکٹر ایچ حنیف پٹھان گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے ) کے سربراہ اعجاز ہارون اور ڈائریکٹر ایچ حنیف پٹھان کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کی گرفتاری تحقیقات کے بعد عمل میں آئی اور انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اعجاز ہارون اور حنیف پٹھان پر مالی بے قائدگیوں اور غیرقانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے۔