مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا۔
پاکستان میں ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت ہوگا۔
کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی، شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔
چاند نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں یکم ربیع الاول 18 اکتوبر2020 بروز اتوار جبکہ عید میلاد النبیﷺ 30 اکتوبر 2020 کو ہوگی۔