پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ہر شخص مہنگائی سے متاثر ہے۔ یہ سب مافیاز کا کمال ہے اور عوام مافیا کو برداشت نہیں کرسکتی۔
سعید غنی نے کہا کہ پتہ نہیں یہ پی ٹی آئی والے کہاں سے آٹا خریدتے ہیں جو انہیں سستا ملتا ہے۔ پی ٹی آئی والے جہاں سے اشیائے ضروریہ خریدتے ہیں ہمیں بھی بتادیں۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارتی مضبوط ہوگی۔ کراچی کا اگلا میئر پیپلزپارٹی سے ہوگا۔
سعیدغنی نے کہا کہ قوم مافیاز کی حکومت کو برداشت نہیں کرسکتی۔ جس جذبے سے عوام باہر نکلی ہے اور حکومت پر لعن طعن کررہی ہے،حکومت چند ہفتوں کی مار ہے۔