باربر شاپ بال کٹواتے وقت اکثر شیرخوار بچے روتے ہیں لیکن آپ نے شاید ہی کسی بچے کو اس موقع پر ہنستے ہوئے دیکھا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اکثر مزاحیہ اور انوکھی ویڈیو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو لبوں پر فوری مسکراہٹ لانے کا سبب بن جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو شیرخوار بچے کے بال کٹواتے وقت کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ بال کٹواتے وقت رونے کے بجائے قہقہے لگا رہا ہے، صارفین ویڈیو دیکھ کر بچے کی اس حرکت پر حیرت زدہ رہ گئے۔
سوشل میڈیا صارف نے ’ہیپی فرائیڈے‘ کے مختصر عنوان کے ساتھ ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو شروع ہوتی ہے، ایک باربر شاپ میں معصوم بچے کسی کی گود میں بیٹھا ہے، اس شیرخوار بچے نے برقی ریزر کی تار تھام رکھی ہے اور وہ شدت کے ساتھ ہنس رہا ہے۔
جیسے ہی ہیئر ڈریسر (نائی) برقی ریرز اس کے سر کے قریب لاتا ہے تو بچہ ایک بار پھر زور زور سے ہنسنے لگ جاتا ہے، بچے کی خوبصورت ہنسی کو دیکھتے ہوئے سیلون میں موجود ہر شخص ہنس پڑتا ہے۔
مختصر سی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے اور اب تک اسے 1 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جب صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بچے کی ہنسی پر مشتمل یہ ویڈیو کو دیکھنے والے انٹرنیٹ صارفین نے خوب سراہا ہے، اچھے اچھے بھی تبصرے کیے ہیں۔