بھوکے لوگوں کو ماحولیات کی پرواہ نہیں، عمران خان، پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی تقریب سے خطاب
بھوکے لوگوں کو ماحولیات کی پرواہ نہیں، عمران خان، پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی تقریب سے خطاب

اپوزیشن جلسہ سرکس تھا جس میں بہت بڑے فنکار تھے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رات اپوزیشن کے جلسے میں سرکس ہوا۔
عمران خان نے اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کنونشن سے خطاب کیا تو اس موقع پر شرکا نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کے گوجرانوالہ جلسے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ رات کو اپوزیشن کے جلسے میں سرکس ہوا، وہاں بہت سے فنکار تھے لیکن آپ لوگوں کی سوئی ڈیزل پر اٹک گئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چینی سستی کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زیادہ تر شوگر ملیں انہیں لوگوں کی ہیں۔ ان پر ہاتھ ڈالا ہے تو انہوں نے چینی مہنگی کردی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کی اور بھی کئی وجوہات ہیں جن میں موسمیاتی تبدیلی بھی اہم وجہ ہے۔ عوام کو اب چینی مہنگی نہیں ملے گی۔
وزیراعظم کاکہناتھا کہ پاک فوج کے جوان ہمارے لیے سرحدوں پر لڑتے ہیں وہ ہمارے لیے قربانیاں پیش کرتے ہیں لیکن یہ اپوزیشن والے انہیں برا بھلا کہتے ہیں۔