ریسکیو کی 12 گاڑیاں اورایک اسنارکل آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔فوٹو سوشل میڈیا
ریسکیو کی 12 گاڑیاں اورایک اسنارکل آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔فوٹو سوشل میڈیا

لاہور۔گلبرگ میں واقع پلازے میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

لاہورکے علاقے گلبرگ میں واقع پلازے میں لگی آگ بے قابو ہوگئی،ریسکیو کی 12 گاڑیاں اور 2 اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ آگ پلازے کی دوسری منزل پرصبح 6 بجے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تیسری اور چوتھی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق 50 سے 60 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم  اضافے کا خدشہ ہے، آگ بجھانے کا عمل 2 گھنٹے تاخیر سے شروع کیا گیا جس کی وجہ متعلقہ عملے کا دیر سے پہنچنا بتائی گئی ہے۔

پلازے میں واقع دکانوں میں موبائل فون، کمپیوٹر سمیت الیکٹرانکس سامان موجود ہے جو آگ کی شدت بڑھانے کا سبب بن رہا ہے جبکہ پلازے کی چھت پر پڑے ڈیزل کے ڈرم جو جنریٹرزکیلیے استعمال کیے جاتے ہیں، نے بھی آگ پکڑلی۔

ریسکیو کی 12 گاڑیاں اورایک اسنارکل آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں تاہم 3 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ کی شدت پرقابو نہیں پایا جا سکا، حکام نے فائربریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلیں،اسنارکل کے ذریعے چھت پرپھنسے افراد کواتاراجارہاہے۔