وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ 18 اکتوبر2007 کو پیپلزپارٹی کے سینکڑوں بے گناہ کارکنان شہید ہوئے،آج کراچی جلسے کی صدارت تحریک طالبان پاکستان کے نظریاتی سرپرست کررہے ہیں،حالات کی ستم ظریفی نے پیپلز پارٹی کو اپنے شہدا سے غداری سے مجبور کردیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہاکہ زرداری خاندان اپنی کھربوں ڈالرزکی کرپشن سے بچنے کیلیے سارے جتن کررہا ہے،آج زرداری خاندان کے ذاتی مفادات نے بھٹو کے نظریات کوکوڑے دان میں ڈال دیا۔
انہوں نے کہاکہ بیگم صفدراعوان غرور سے خود کواوراپنے والد کو بڑاقرار دے رہی ہیں،بیگم صفدر اعوان یادرکھیں! شیطان کو تکبرکے باعث جنت سے زمین پر پھینک دیاگیا تھا،آپ واقعی کرپشن،منی لانڈرنگ،جعلی کاﺅنٹس کے ذریعے کھربوں ڈکارنے میں بڑی ہیں ۔