چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سانحہ کارسازکی 13 ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے پیغام میں سانحہ کارساز کے شہداکو خراج عقیدت پیش کیا،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت آئین کی بالادستی کیلیے شہادتیں قبول کیں،پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے دہشتگردی، جھوٹے مقدمات اورگرفتاریوں کاسامناکیا ،کٹھ پتلی سلیکٹڈوزیراعظم کی دھمکیوں کے باوجود جدوجہد آج بھی جاری ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے آج کراچی میں جمع ہوں گی، پی ڈی ایم جمہوریت پسند پارٹیوں کاسیاسی اتحاد ہے،پی ڈی ایم جمہوریت،معیشت اور خارجہ پالیسی کو درپیش تمام برائیوں سے نجات کیلیے ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سلیکٹرزاور سلیکٹڈ کے کھیل کوعوام اورعوامی نمائندگان سے بدلنے کاوقت آگیا ہے۔