زلزلہ کی گہرائی زیرزمین 23 کلومیٹر اورمرکز اٹک سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔فائل فوٹو
زلزلہ کی گہرائی زیرزمین 23 کلومیٹر اورمرکز اٹک سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔فائل فوٹو

چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چترال ،سوات اورگردونواح میںزمین لرز اٹھی، زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ،زلزلہ 110 کلو میٹر زیرزمین آیاجبکہ اس کا مرکزافغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوف و ہراس کاشکارہو کرگھروں سے باہر نکل آئے اورکلمہ طیبہ کاورد شروع کردیا۔