اسکردو میں تونگوس کے مقام پر مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسافر کوچ راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ گلگت اسکردو روڈ پر تونگوس کے قریب اس پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اچانک پہاڑی تودا آگرا اور کوچ ملبے تلے دب گئی،حادثے کا شکار مسافر کوچ راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی ۔
ایس ڈی پی او محمد حسن کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کوچ میں سوار 16 افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں سے ڈرائیوراور کنڈیکٹر سمیت 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ لاشیں نکالنے کے بعد اب سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔