بلاول بھٹواب عمران خان کو سلیکٹڈ کہنا بند کردیں۔فائل فوٹو
بلاول بھٹواب عمران خان کو سلیکٹڈ کہنا بند کردیں۔فائل فوٹو

سندھ میں تیر لوگوں کے سینوں میں پیوست ہوگیاہے۔شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک دکھائی دے رہاہے،اپوزیشن کے جلسے میں کوئی ربط نظر نہیں آیا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کےایک کھلاڑی نے کہا کہ دسمبر سے پہلے حکومت کو رخصت کردیں گے،مولانا فضل الرحمن نے خالی اسٹیڈیم میں مکمل خطاب کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول تقریر کیلیے کھڑے ہوئےتو ن لیگ کے سپورٹرز آپس میں گفتگو کرتے رہے،اپوزیشن کے جلسے میں کوئی ربط نظر نہیں آیا ،عوام سمجھتے ہیں اپوزیشن کااتحا دوقتی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں جلسے کو ناکام کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوئی ،ہم نے اپوزیشن کو جلسے کےلیے فری ہینڈ دیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صرف ہمدردی حاصل کرنےاورناکامی کی پیش بندی کیلیےاپوزیشن نےگرفتاری کاموقف اپنایا ،آپ کی کوئی سازش پاکستان کے عوام پوری نہیں ہونے دیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول کہتے ہیں تیرکمان سے نکل گیا،سندھ میں تیر لوگوں کے سینوں میں پیوست ہوگیاہے،بھٹوکے نام پرکتنی بار ووٹ لوگے،کتنی بار وہی فلم چلاؤ گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج سےوزیراعظم نوازشریف کےنعرےلگتےتوپی پی کاکارکن لاتعلق دکھائی دیتا،وقت نے ثابت کیا،اپوزیشن کو اپنے کیسوں کے منطقی انجام کے قریب پہنچنے کا خوف ہے،اسٹیج پر بہت سے پلیئرز کواپنا سیاسی مستقبل تاریک دکھائی دےرہاہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عمران خان نےمحنت اورنظریے پر گراس روٹ پارٹی بنائی ،اپوزیشن کو خوف ہے تحریک انصاف اور عمران خان کا۔
 شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ن لیگ ،پیپلز پارٹی نے پانچ پانچ سال پورے کیے،اپوزیشن کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ مسائل حل کرسکیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مختلف الخیال لوگ اپنے کیے کے خوف سے ایک ہوگئے ہیں ،اپوزیشن کا نہ جھنڈا ایک نہ لیڈر ایک نہ منشورایک ،لوگ سمجھتے ہیں اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگ حکومت کی دوسالہ کارکردگی کو منہگائی کا ذمےد ار نہیں ٹھہراتے ،گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ معمول کا تھا،یہ کہنا کے سمندر امڈ آیا اس دعوے کے شیرازے بکھر گئے،عوام گوجرانوالہ کے پی ڈی ایم کے جلسے سےلاتعلق رہے۔