مولانا فضل الرحمن کی آصف زرداری سے ملاقات

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور حکومت کیخلاف تحریک پر بات کی گئی۔

               
October 18, 2020 · اہم خبریں, قومی
دونوں رہنماؤں کا اختلافی امور مشاورت سے طے کرنے پر بھی اتفاق

دونوں رہنماؤں کا اختلافی امور مشاورت سے طے کرنے پر بھی اتفاق

جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کیلیے کلفٹن میں واقع  نجی ہسپتال پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمن نے سابق صدرکی عیادت کی اورخیریت دریافت کی،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور حکومت کیخلاف تحریک بھی بات کی گئی۔