لیگی رہنمائوں اورکارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ساتھ تھی۔فائل فوٹو
لیگی رہنمائوں اورکارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ساتھ تھی۔فائل فوٹو

مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس سے قبل مزار قائد مینجمنٹ بورڈ نے مریم نواز اندر جانے سے روک دیا تھا،انتظامیہ نے مزارقائد کے وی آئی پی گیٹ کو تالے لگا دیے جو بعد میں کھول دیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایئرپورٹ سے ریلی کی صورت میں مزار قائد پر حاضری کیلیے پہنچیں تو مزار قائد مینجمنٹ بورڈ نے مریم نواز کو اندر جانے سے روک دیا اور مزار کے وی آئی پی گیٹ کو تالے لگا دیے جو بعد میں کھول دیے گئے۔

مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ کارکنوں کا بہت رش اورافراتفری تھی اس لیے گیٹ کو تالہ لگایا،اب مریم نواز مزار قائد کے اندر داخل ہو چکی ہیں،لیگی رہنمائوں اورکارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ساتھ تھی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازمزارقائد پرحاضری کے بعد مقای ہوٹل روانہ ہوں گی جہاں پی ڈی ایم کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گی۔