امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے یکم نومبر سے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کااعلان کردیا،23 اکتوبرکو مرکزی ذمے داروں کے اجلاس میں تحریک کامکمل شیڈول دیاجائےگا۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کاکہنا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری ،حکومتی نااہلی کیخلاف کے پی سے تحریک کاآغازکیا جائے گا، نااہل حکمرانوں نے ملک کے 22 کروڑعوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ، جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے احتجاج کالائحہ عمل بنا رہی ہے۔