اپوزیشن جماعتوں کے کراچی میں ہونے والے جلسہ شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازشریف کراچی پہنچ چکی ہیں لیکن ان کی گاڑی کے آگے شیدی قبیلے کے لوگ بھی ڈانس کرتے دیکھے گئے۔
اس حوالے سے مریم نوازنے گاڑی کے آگے ڈانس کرتے شیدی قبیلے کے لوگوں کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ہجوم میں ریڈانڈین قسم کے لوگ بھی دیکھے گئے ۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1317778574598836226?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1317778574598836226%7Ctwgr%5Eshare_3%2Ccontainerclick_0&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F18-Oct-2020%2F1198979
ان کی ٹوئیٹ پرایک صارف نے استفسارکیا کہ "کہیں آپ افریقہ تو نہیں پہنچ گئیں جلسہ کرنے؟ پتہ چلے باقی کراچی میں ہیں اورآپ موزمبیک میں ”
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1317778574598836226?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1317778931085357058%7Ctwgr%5Eshare_3%2Ccontainerclick_0&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F18-Oct-2020%2F1198979
مریم کی ٹوئیٹ کے جواب میں اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ” ریڈ انڈین ایک توہین آمیز اصطلاح ہے اوراسے جدید دنیا میں نسل پرستی کے زمرے میں شمار کیا جاتاہے ، انہیں عالمی سطح پر مقامی ، دیسی ، یا دنیا میں پہلی قوم کہا جاتا ہے، کراچی میں ان لوگوں کو شیدی قبیلہ کہتے ہیں”۔
Red Indian is a contemptuous term and has been termed as a racist slur in modern world. Considered obsolete. They are called natives, indigenous, first nation, globally. In Karachi, they are Sheedi tribe. https://t.co/ZuufI9R8qq
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) October 18, 2020