وفاقی وزیراسد عمرنے کہا ہے کہ نوازشریف بھاگ کرلندن میں بیٹھ گئےہیں،نوازشریف کی تقاریرسول بالادستی اورجمہوریت کیلیےنہیں اپنی کرپشن بچانے کیلیے ہے۔
کراچی میں اسد عمرنے وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کامسئلہ کسی فردکےساتھ نہیں،اداروں کےساتھ ہے،نوازشریف صاحب،آپ سزایافتہ مجرم ہیں آپ سوالات پوچھنےوالےہوتےکون ہیں؟۔
اسد عمرنے کہا کہ11 جماعتی اتحاد کوکراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں،2018 کےانتخابات میں کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کوووٹ دیا۔
وفاقی وزیراسدعمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کو شدید ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب!آپ کے بھائی اور پارٹی کے لوگ این آراو مانگتے ہیں، آپ اپنا ایلچی ملاقاتوں کے لیے کیوں بھیجتے ہیں? جب آپ کو ہر جگہ سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑاتو جمہوریت یاد آگئی۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی تقاریر سول بالادستی اور جمہوریت اپنی کرپشن بچانے کے لیے ہے۔ نوازشریف کا مسئلہ کسی فرد کے ساتھ نہیں ، اداروں کے ساتھ ہے جو ان کی اطاعت نہیں کرتے.قوم کے اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کریں۔
انہوں نے کہا میاں صاحب آپ سزا یافتہ مجرم ہیں، آپ سوالات پوچھنے والے کون ہوتے ہیں؟ا ب آپ کے سوال کرنے کا وقت گزر گیا ہے، اب آپ کو جواب دینا ہوگا۔ بتائیں، یوسف رضا گیلانی کے خلاف کالا کوٹ پہن کر کون عدالت گیا؟
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ میاں صاحب اگر اتنے دلیر ہیں تو آپ کے منہ سے کلبھوشن کا نام کیوں نہیں نکلتا؟ہم سیاست دانوں کوغداری کے سرٹیفکیٹ دینے پریقین نہیں رکھتے ہیں، اس کا فیصلہ عوام کرے گی ۔