راولپنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس میں چار فوجی جوان بھی سوار تھے جو جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مسافر بس کو جگلوٹ اسکردو روڈ پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں16 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا میں سپاہی سونا خان، آصف، ارشد اور فاروق شامل ہیں۔ شہادت پانے والے چاروں جوان اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ حادثہ اسکردو روڈ کے قریب پنگس پری کے مقام پر پیش آیا۔
پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔