کیپٹن صفدرنے بانی پاکستان کے مزار پرنعرے لگوادیے
کیپٹن صفدر نے لیگی کارکنوں سے ''ووٹ کوعزت دو کے نعرے لگوائے ۔
پی ڈی ایم ملک کو بہت جلد نئے انتخابات کی طرف لےکر جارہی ہے۔فائل فوٹو
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی ہے،اس موقع پرکیپٹن صفدرنےبانی پاکستان کی قبرکے احاطے میں کھڑے ہوکرشدید نعرے بازی کی ۔
For God’s sake people come here to pay respect to the founding father. اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے pic.twitter.com/LJStWLFIs5
— Khawar Ghumman (@Ghummans) October 18, 2020
مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی خاورگھمن نے ویڈ یو شئیرکی جس میں مریم نواز مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں اورکارکنان کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دے رہی ہیں ۔اس موقع پر کیپٹن صفدر نے لیگی کارکنوں سے نعرے بھی لگوائے ۔
کیپٹن صفدر نے بانی پاکستان کی قبرکی طرف اشارے کرکے نعرے لگوائے ”ووٹ کوعزت دو ،،۔