مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز دیگر پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس دوران ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’مادر ملت زندہ باد‘ کے نعرے لگوائے تھے۔
ان کے اس عمل پر وفاقی وزرا نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے تاہم پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیاتھا جس کے بعد وہ مقدمہ درج کرانے کیلیے تھانہ بریگیڈ پہنچ گئے۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز ، صفدر اعوان، نہال ہاشمی اور دیگر لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
راجا راظہرکا درخواست میں کہنا ہے کہ مسلم لیگی قائدین اس وقت کراچی میں موجود ہیں انہیں گرفتارکیا جائے ۔