وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف اوران کے شوہر کیپٹن (ر)محمد صفدر کی جانب سے مزار قائد پرسیاسی نعرے بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قراردیا ہےاورکہاہےکہ یہ لوگ محسنِ پاکستان کےمزار پرمعافی مانگتے کہ اُن کے بنائےوطن کوبے دردی سے لوٹا اور اپنی جیبیں بھریں۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فرازکا کہنا تھا کہ "بابائے قوم کے مزارکو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے،محسن پاکستان کے مزار پر جاکر معافی مانگتے کہ ہم نے ان کے بنائے وطن کو بے دردی سے لوٹا، نظریے سے انحراف کیا، اوراپنی جیبیں بھر کے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا۔
بابائے قوم کے مزارکو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ محسن پاکستان کے مزار پر جاکر معافی مانگتے کہ ہم نے ان کے بنائے وطن کو بے دردی سے لوٹا، نظریے سے انحراف کیا، اوراپنی جیبیں بھر کے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 18, 2020
یاد رہے کہ کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے ،جلسے میں شرکت کے لیے مریم نواز شریف اپنے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کے ہمراہ کراچی پہنچیں تو کارکنوں کی بڑی تعداد کے ساتھ مزار قائد گئیں جہاں مزار کے احاطے میں کھڑے ہو کر کیپٹن(ر)صفدر نے کئی منٹ تک "ووٹ کو عزت دو "کے نعرے لگائے۔