وزیراعظم احتساب نہیں، انتقام لےرہاہے۔فائل فوٹو
وزیراعظم احتساب نہیں، انتقام لےرہاہے۔فائل فوٹو

ووٹ کے ڈبے تبدیل کرناڈکیتی سے بھی بڑا جرم ہے۔ ساجد میر

جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ  سینیٹرعلامہ  ساجد میرنے کہاکہ کہاجاتاہےکہ اپوزیشن کرپشن بچانےکےلیےنکلی ہے،سب سےبدترین کرپشن عوام کےمینڈیٹ کوچوری کرناہے۔

کراچی باغ جناح میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد میر نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک عوام کو حق دلانے کے لیے معرض وجود میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب کہتے ہیں کہ اپوزیشن اپنی چوری چھپانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہے لیکن میں ان کوبتانا چاہتا ہوں کہ ہم اپنی چوری چھپانے کے لیے اکٹھا نہیں ہوئے ، بلکہ آپ کی آٹا، چینی چوری کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان میں آئے ہیں ۔

ان کاکہنا تھاکہ اپوزیشن پر کرپشن کا الزام لگانے والے دیکھیں وہ کس چور دروازے سے اقتدارمیں آئے ۔سب سے بڑی کرپشن عوام کا مینڈیٹ چوری کرناہے۔ ووٹ کے بکس تبدیل کرناڈکیتی سے بھی بڑا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریاست مدینہ کا جھوٹا نعرہ لگانے والے منافق ہیں ، اصلی مدینہ کی ریاست کے حکمران کہتے تھے کہ کوئی کتا بھی بھوک سے مرگیا تو ان پر ذمہ داری عائد ہوگی لیکن عمران خان کی ریاست مدینہ میں بچیوں ، بچوں عورتوں کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں،عوام ناانصافی، ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔